پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہوتو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءرانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ ہو تو عمران خان کی رہائی بڑی بات نہیں ،مذاکرات میں بڑی سے بڑی ناممکن بات ممکن ہو جاتی ہے، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نہیں نکلا۔ووٹر ٹرن آوٴٹ ان کیلئے بہت بڑا پیغام ہے،8 فروری کے بعد ن لیگ نے اپنی کمزوریوں پر قابو پایا ہے۔
جی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے کارکن جوش و جذبے سے ووٹ ڈالنے کیلئے آئے۔ہم الیکشن نتائج سے مطمئن ہیں۔ ہمیشہ الیکشن نتائج کو تسلیم کیاہے۔ الیکشن نتائج پر اختلاف ہمیشہ سسٹم کے اندر رہ کر کیاہے۔ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سسٹم کو بلڈوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آج کا ووٹر ٹرن آوٴٹ پی ٹی آئی کیلئے بہت بڑا پیغام ہے۔

پی ٹی آئی کا ووٹر سپورٹر آج نہیں نکلا، ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آوٴٹ کم ہوتا ہے، پارٹی کا ووٹر سپورٹر نکلتا ہے۔ فارم 45 اور فارم 47 کا فرق دوسرے روز کا معاملہ ہے، فارم 45 ہر پولنگ اسٹیشن سے جاری ہورہا ہے، اگر پی ٹی آئی کو اتنا ہی اعتراض تھا تو الیکشن کا بائیکاٹ کردیتی۔گفتگو کے دوران رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو منانے کیلئے 10 بار بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کی بات سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام ہے، وہ اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے جب ہم مشکل میں تھے، ان کے ساتھ بیٹھ کربات کریں گے۔انہوں نے مزید کہ 2018 میں ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی تھی۔ اس وقت بھی کہاتھاکہ آئیں بیٹھیں اور معاملات کو حل کریں۔بات کریں۔ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔ سسٹم اور ملک کی بہتری بیٹھ کر بات کرنے میں ہے۔ جب بیٹھ کر بات چیت اورمذاکرات کئے جاتے ہیں ناممکن معاملات بھی حل ہوجاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر