خیبرپختونخوا کابینہ نے مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی منظوری دیدی

پشاور ( نیشنل ٹائمز) صوبہ خیبرپختونخوا کی کابینہ نے مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی منظوری دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی سے حلف لینے کے معاملے پر صوبائی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے بتایا کہ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی، سپریم کورٹ کے فیصلے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے، مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لینے کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر کے پی اسمبلی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیں، مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان کو حلف سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل ان نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے۔ علاوہ ازیں پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف سے مشروط کرنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر