نواز شریف نجی دورے پر چین روانہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج چین روانہ ہونگے ،سابق وزیراعظم کا یہ دورہ نجی اور ذاتی نوعیت کا ہے، نواز شریف چین میں 4 سے 5 روز قیام کرینگے ، نواز شریف کی چین میں کوئی سرکاری مصروفیت نہیں ہے،قائد ن لیگ کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق اور فیملی کے اراکین سمیت ان کے کچھ ذاتی دوست بھی جائیں گے ۔ نواز شریف چین میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے جہاں وہ چین کے جدید طریقہ علاج سے استفادہ حاصل کریں گے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کی دورہ چین کے دوران کچھ چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ پنجاب میں سرمایہ کار ی کے حوالے سے نواز شریف چینی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ سابق وزیراعظم کی چین آمد کے موقع پر بیجنگ میں پاکستان سفارت خانے کو آگاہ کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئیں تھیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب اور لندن جائیں گے اورنوازشریف رمضان المبارک کے آخری عشرے میںسعودی عرب میں عمرہ ادا کریں گے لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نواز شریف نے دورہ سعودی عرب نہیں کیا تھا ۔یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ چند روز قبل (ن) لیگ کے سینئر رہنماوٴں نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے کا مشورہ دیاہے ۔ پارٹی کو ازسرنو متحرک کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں سینئر رہنماوٴں کی تجویز تھی کہ حکومتی اور پارٹی عہدوں کو الگ کیا جائے۔ ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت سنبھالیں اور ن لیگ کے ناراض رہنماؤں و کارکنوں کو متحرک کریں ۔امکان یہ ظاہر کیا جا رہا کہ نوا زشریف پارٹی کی قیادت سنبھال لیں گے ۔ اس سلسلے میں دورہ چین کے بعد قائد ن لیگ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد پارٹی کی قیادت سبنھالنے کا فیصلہ کریں گے اور پارٹی کو ار سر نو منظم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر