غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 14 بچے شہید

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 14 بچے شہید ہوگئے جن میں سے 13 ایک ہی خاندان کے بچے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹے سے جاری بمباری میں 14 بچے شہید ہوگئے جب کہ مغربی کنارے میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ایک درجن سے زائد افراد شہید ہوگئے جن میں 6 بچے شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے نور شمس میں چھاپا مار کارروائی کے لیے ایک گلی میں پہنچے تو ایک گھر سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج اور مزاحمت پسند ایک اسلامی گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ حیران کن طور پر مقابلے میں اسرائیلی فوج کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کی اس چھاپا مار کارروائی کے دوران علاقے میں تین ڈرونز بھی فضا میں گردش کرتے رہے۔ یہ علاقہ 1948 کی جنگ سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں اور ان کی اولادوں کی رہائش گاہ ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ایک اور واقعے میں نابلس شہر کے جنوب میں واقع گاؤں الساویہ کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے ایک 50 سالہ ایمبولینس ڈرائیور اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ ایک حملے میں زخمی ہونے والوں کو لینے آیا تھا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار تجاوز کرگئی جب کہ 76 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ-ایران مذاکرات میں حتمی معاہدے کی طرف پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر