اسرائیلی حملے سے شہید حاملہ خاتون کے بچے کو ڈاکٹروں نے بچا لیا

غزہ(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں رفح کے مقام پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کے بچے کو ڈاکٹروں نے بچا لیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون سبرین السکنی کے شوہر اور بیٹی بھی شہید ہوگئے تھے۔

نومولود بچی کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے، بچی کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کا وزن 1.4 کلوگرام تھا اور اب اس کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ نومولود کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور شناخت ’شہید سبرین کی بیٹی‘ رکھی گئی ہے، بچی کے ایک رشتے دار نے بتایا اس کی بہن اپنی ہونے والی بہن کا نام ’روح‘ رکھنا چاہتی تھی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی رفح میں دو مکانات پر بمباری سے 19 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے 14 بچے بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر