پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی شبیر گجر گرفتار

لاہور(نیشنل ٹائمز ) ضمنی انتخابات کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی شبیر گجر گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبیر گجر پی پی 164 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار یوسف میو کے ووٹرز کے ساتھ پولنگ سٹیشن گئے تھے جہاں پولیس نے ویلنشیاء ٹائون سے تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی شبیر گجر گرفتار کیا، اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ ’شبیر گجر کو حفاظتی طور پر حراست میں لیا‘ جب کہ شبیر گجر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’نہ کوئی لڑائی جھگڑا ہوا اور نہ کوئی مقدمہ درج ہے‘۔
ادھر پولنگ کے دوران لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی جب کہ شیخوپورہ سے صوبائی حلقہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ سٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے بعد پولنگ روکنی پڑگئی، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی پولنگ سٹیشن کے باہر پولنگ کیمپ لگانے پر ہوئی جہاں تصادم کے وقت پولیس نے 4 کارکنان کو حراست میں لیا اور بعد میں معاملہ ختم کروانے کے بعد پولیس نے ان کارکنوں کو چھوڑ دیا جب کہ شیخوپورہ میں جگیاں سیالاں میں حلقہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ سٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جہاں فائرنگ کے بعد پولنگ کا عمل روکا گیا، جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے3 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف ضمنی الیکشن کیلئے جاری پولنگ میں نارووال میں تصادم کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54 میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، اس دوران ایک کارکن جاں بحق ہو گیا جہاں مخالفین نے جھگڑے کے دوران کارکن کے سر میں ڈنڈا مارا، جس کے باعث شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر