جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

پشین (نیشنل ٹائمز) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80 ارب روپے میں خریدی ہے یا 100ارب روپے میں ؟ بتاؤ کہ سندھ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کتنے میں خریدی گئی ؟ جے یوآئی کو شکست دینے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے سیاستدانوں سے کتنا پیسا لیا؟ہم اپنی تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے پشین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہا یہ اسمبلیاں بنائی گئی ہیں،اب یہ ہے کہ اس بار اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں، یہ بتاؤ کہ بلوچستان اسمبلی کتنے میں خریدی گئی؟ ایک یا دو ارب یا دس ارب کی بات نہیں کررہا۔بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80 ارب روپے میں خریدی ہے یا 100ارب روپے میں ؟اتنی بڑی قیمت ادا کرکے تم یہ اسمبلیاں بنائیں، تم بتاؤ کہ سندھ اسمبلی کتنے روپے میں خریدی گئی ہے؟تم بتاؤ کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کتنے میں خریدی گئی ہے؟ تم بتاؤ کہ جمیعت علماء اسلام کو شکست دینے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے سیاستدانوں سے کتنا پیسا لیا ہے؟کب تک چھپتے رہو گے، کٹھ پتلی حکمرانوں کو سامنے رکھ کر پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو بنانے میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے، میں کوئی بڑی بات نہیں کررہا ، اللہ پر اعتماد کرکے کہتا ہوں کہ آج ملک اور ادارے قائم ہیں تو اس میں فوج کا کردار کم اور جمعیت علماء اسلام کا کردار زیادہ ہے۔ عوام نے ملک کو بنانے اور بچانے کیلئے قربانیاں دیں، آج مدارس پاکستان کی حفاظت کررہے ہیں، اور ہماری اسٹیبلشمنٹ مدارس کے خاتمے کا سوچ رہے ہیں، یاد رکھو جب جنگ چھڑے گی تو پھر اپنے مستقبل کا سوچو کہ تم رہو گے یا نہیں۔
ہم نے اندرونی بیرونی طور پر ملک کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کیا، لیکن اگر تم آئین اور جمہوریت کو اپنے بوٹوں تلے روندتے رہو گے، اگر تم اسمبلیوں کو اپنے گھروں کی لونڈی سمجھتے رہو گے ۔تو پھر آج ہم میدان میں کھڑے ہیں تو کل یہ سامنے کا پہاڑ بھی ہمارا انتظار کررہا ہے، بزدلی کی سیاست کسی اور نے سیکھی ہوگی میرے آباؤ اجداد اور تاریخ نے جرات کی سیاست سکھائی ہے، میں بزدلی پر لعنت بھیجتا ہوں۔ بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے پورے ملک میں جائے گی، ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔ ہم نے 2018 کی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی، 2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، دھاندلی کے خلاف پہلے بھی آگے تھے اب بھی آگے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر