ضمنی الیکشن، بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں 2 روز موبائل سروس معطل معطل رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں 2 روز موبائل سروس معطل رہے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ضمنی انتخابات میں چند اضلاع میں سروس عارضی طور پر معطل ہو گی۔

پی ٹی اے نے بتایاکہ موبائل فون سروس وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں معطل ہوگی، پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل سروس 21،22اپریل کو عارضی طور پر معطل رہے گی۔پی ٹی اے نے بتایاکہ فیصلہ انتخابی عمل کوبلاتعطل، شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کل ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں صوبے کے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بندکرنےکی سفارش کی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے خط میں ضلع لاہور، قصور، شیخوپورہ، گجرات جبکہ تحصیل تلہ گنگ، چکوال، کلرکہار، علی پور چٹھہ، ظفر وال، بھکر، صادق آباد، کوٹ چھٹہ اور ڈیرہ غازی خان سٹی میں فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی شفارش کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر