غزہ میں 14 ہزار فلسطینی موذی مرض کا شکار ہوگئے

غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی مظالم کا شکار اور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے والے فلسطینیوں میں سے تقریباً ہزار موذی مرض ہیپاٹائٹس کا شکار ہو گئے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی انسانی حقوق کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں 13 ہزار 900 سے زائد افراد موذی مرض ہیپاٹائٹس کا شکار ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے لگ بھگ 1.7 ملین افراد انتہائی محدود رقبے پر قائم پناہ گاہوں میں محصور ہیں جہاں زندگی کی بنیادی ضرورتوں کا شدید فقدان ہے۔

محدود رقبے میں لاکھوں افراد کی آبادی میں رہائش کے فقدان، صفائی اور صحت کے حوالے سے انتظامات نہ ہونے کے باعث لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہو رہے ہیں اور متعدد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صحت خدمات کے فقدان اور ادویہ کی کمی کے باعث ساڑھے تین لاکھ مستقل مریض مسائل کا شکار ہیں اور ان میں سے ایسے مریض بھی شامل ہیں جنہیں کینسر لاحق ہے اور انہیں کئی ماہ سے علاج کی سہولت فراہم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل کی گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 30 ہزار سے زائد نہتے مظلوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ غزہ کی 65 فیصد عمارتیں اور تنصیبات ملبے کا ڈھیر بننے کے ساتھ شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر