پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں، آرمی چیف کو سمگلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، وزیر اعظم کی سمگلنگ کرنے والے عناصر اور ان کے سہولت کار افسروں کی نشاندہی پر کمیٹی کی رپورٹ پر تعریف۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں وفاقی وزرا محسن نقوی، جام کمال خان، احد خان چیمہ، رانا تنویر، ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکار و متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کوسمگلنگ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال، منشیات، اشیائے خورونوش بشمول چینی، گندم، کھاد، پیٹرولیم مصنوعات، غیر قانونی اسلحے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے سمگلنگ کے خاتمے کیلئے مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔اجلاس میں وزیر اعظم کو سمگلنگ سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو متبادل روزگار کے مواقع اور کاروبارکیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیا کی پاکستان میں فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مانیٹرنگ کو موثر بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد قومی انسدادِ اسمگلنگ اسٹریٹجی حتمی مراحل میں ہے جسے منظوری کیلئے جلد پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر