پاکستان ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی میں جمعہ کو ایک دہشت گردانہ حملے میں دو پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے، حملے کے دوران پانچ جاپانی شہری محفوظ رہے۔

بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیاہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھنائونے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی گھنائونی کارروائیاں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے لڑنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر