کراچی، پولیس نے لانڈھی میں غیرملکیوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا، دو دہشتگرد ہلاک

کراچی(نیشنل ٹائمز)ایس ایس پی ملیر طارق الٰہی مستوئی نے کہا ہے کہ پولیس نے لانڈھی کے علاقے میں غیرملکیوں پر ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا، واقعے میں دو دہشتگرد ہلاک اورغیر ملکیوں کے قافلے کی حفاظت پر مامور( غیر ملکی شہریوں کے ایک گروپ کا )سکیورٹی گارڈ دہشت گردوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعے کو علی الصبح کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم دہشت گردوں نے غیر ملکی شہریوں کے قافلے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی گارڈز نے فوری طور پر ناکام بنا دیا، اس دوران غیر ملکی مہمان محفوظ رہے تاہم، دو دہشت گرد ہلاک اور ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملیر پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ایسٹ کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی ملیر، ایس ایس پی سپیشل برانچ عارف عزیز اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تین گاڑیوں میں غیر ملکی جا رہے تھے،سپیڈ بریکر پر گاڑی کی رفتار کم ہوئی تو حملہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کام کررہی ہے اور حملے کے شواہد ملے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر