غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی بین احکومتی تنظیم یو این سی ٹی اے ڈی کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینس پین نے ترقی پذیر ممالک پر بھاری قرضوں کو آسانی سے دستیاب اقدامات کے ذریعے کم کرنے کے لئے جرات مندانہ بین الاقوامی اقدامات کی اپیل کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے رواں ہفتے ایک انٹرویو کے دوران غریب ممالک کو درپیش قرضوں کے بوجھ کا موازنہ خون کی ایسی منتقلی سے کیا جسے ضرورت مند کی بجائے اسے فراہم کیا جارہا ہے جسے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ یو این سی ٹی اے ڈی نے ایک حالیہ رپورٹ میں کہا کہ 2022 میں ترقی پذیر ممالک نے اپنے بیرونی قرض خواہوں کو تازہ ادائیگیوں سے تقریباً 50 بلین ڈالر زیادہ ادا کئے جو وصولیوں سے زیادہ ہیں۔

ریبیکا گرینس پین نے کہا کہ ہمیں جس چیز سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ مارکیٹیں قرض کے دبائو میں نہیں ہیں بلکہ لوگ قرضوں کے دبائو میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم قرض کے بحران میں ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک مشکلات سےدوچار ہیں۔

وہ ایسی صورتحال میں ہیں جہاں وہ اپنے ہاں انسانی ترقی، صحت اور تعلیم کے نظام کی بہتری پر ان کے اخراجات سے زیادہ قرضوں کی واپسی پر اخراجات کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر