پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میںوزیر اعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔ معذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کیلئے قرضہ سکیم کے اجراءاور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشل افراد کو مالی خودمختاری کیلئے ایک سے دو لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا۔سپیشل افراد کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور ہر ڈویژن میں منشیات بحالی سنٹرز کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سدباب کیلئے وی اے ڈبلیو سی سنٹرز بنانے کی منظوری بھی گئی جبکہ وویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس بنانے کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری عمارتوں میں ریمپ اور سپیشل پرسن باتھ روم کی پابندی پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ہر نئی سرکاری بلڈنگ میں سپیشل افراد کے لئے باتھ روم اور ریمپ لازمی قرار دے دیا گیاجبکہ اجلاس میںلاہور، ملتان اور فیصل آباد کے سکلز ڈویلپمنٹ سنٹرز کو فعال بنانے اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا ۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر