رفح، مغازی اور غزہ میں اسرائیلی حملے، کل سے ابتک 20 فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بم باری کا سلسلہ جاری ہے، رفح، مغازی اور غزہ سٹی میں اسرائیلی حملوں میں کل سے اب تک 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں دوا ساز فیکٹری پر بم باری کی، غزہ کے جنوب میں الزیتون محلے کو بھی گولہ باری میں نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بنی نعیم میں 2 فلسطینیوں کے گھر تباہ کر دیے، دونوں فلسطینیوں محمود اور احمد زیدات پر اسرائیلی فوجی کے قتل کا الزام ہے۔گزشتہ رات غزہ کے وسطی علاقے میں کئی عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا، اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ کے شمال میں زیادہ تر عمارتوں کو پہلے ہی تباہ کر دیا ہے۔غزہ کی پٹی میں رات 2 مقامات پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 9 افراد شہید ہو گئے۔

رفح کے یاونیہ کیمپ میں حسن ابو الحنود کے گھر پر اسرائیلی حملے میں 7 افراد شہید ہوئے۔مشرقی غزہ میں شیجائیہ محلے میں گھر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 افراد شہید اور 9 لاپتہ ہو گئے۔شمالی غزہ کے علاقے بیت الحنون میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر