میں اگر اپنے احکامات پر عمل نہ کروا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں اگر اپنے احکامات پر عمل نہ کروا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا، معاہدے ہوتے ہیں، اچھائی کیلئے معاہدہ کرنا کوئی بری بات نہیں، ایسے معاہدوں کو ڈیل کا نام دینا غلط ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تر کیسز جھوٹے ہیں، ہم عمران خان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، لوگ بتا رہے ہیں کہ ان کو کہا جارہا ہے اگر ایک پارٹی میں رہے تو فارم 45 کو فارم 47 میں تبدیل کر دیا جائے گا، پی ڈی ایم ون کے بعد اب پی ڈی ایم ٹو سے ملک و قوم پر تجربے کرنا بند کریں، دیر آئے درست آئے ان کو اب احساس ہوا ہے کہ غیر قانونی طور پر کسی کے گھر نہیں جاتے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی حکومت ٹک ٹاک پر چل رہی ہے، عوام کے لیے کام کرو اور جو حکم دو اس پر عمل کراؤ، پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کرلیا ہے، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتا، قوم اور ملک کو اندھیروں میں نہ دھکیلیں، عمران خان نے کہا میں پاکستان کی خاطر ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، لیکن جب بیٹھنے کا وقت تھا تب یہ لوگ پکڑ دھکڑ کر رہے تھے، اس دوران مینڈیٹ بھی ہمارا چوری ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پور اور تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی، اس حوالے سے کیس کی سماعت انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جہاں علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگرکی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر