توشہ خانہ ریفرنس، نیب نے نوازشریف کو کلین چٹ دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے اپنی تفتیش میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ دیدی ہے ،احتساب عدالت میں اپنی جمع کروائی گئی رپورٹ میں نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دیا جائے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے گاڑی کی رقم جعلی بینک اکاوٴنٹ سے ادا نہیں کی۔
نیب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1997 میں گاڑی توشہ خانہ کو سرنڈر کر دی گئی تھی جبکہ 2008 میں جب گاڑی نواز شریف نے خریدی تو وہ توشہ خانہ کی ملکیت ہی نہیں تھی۔دریں اثناءاحتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت 7مئی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں نیب کی جانب سے میاں نواز شریف کے شامل تفتیش ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ، گزشتہ سماعت پر نیب نے تفتیشی رپورٹ جمع کروانے کیلئے وقت مانگا تھا۔
نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان احتساب عدالت پیش ہوئے ، صدر آصف علی زرداری، انور مجید کی جانب سے ارشد تبریز ایڈووکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ پانچ سال کیلئے آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ، شریک ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے شوگر مل کے اکاوٴنٹ سے رقم بھیجی، شریک ملزمان عبدالغنی مجید اور انور مجید پر بھی کیس نہیں چل سکتا۔جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر اس کو دیکھ لیتے ہیں ، عدالت نے کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر