وزیر دفاع سے آذربائیجان اور ترکیہ کے سفرا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان اور ترکیہ کے سفرا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ منگل کو وزیر دفاع سے آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو اس کے سٹریٹجک محل وقوع، بے پناہ وسائل، ترقی پسند نقطہ نظر اور تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی وجہ سے ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا جو تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پر مبنی ہیں۔

وزیر دفاع کہا کہ دونوں ممالک میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی سطح کی قیادت کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں جمہوریہ ترکیہ کے سفیرپاکاسی مہمت نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافت، اقدار، تہذیب اور تاریخی روابط پر مبنی بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔

پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے فورم کے تحت وزیر خارجہ اور دفاعی تعلقات کے تحت اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ میٹنگز کے تحت ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔دونوں اطراف نے سلامتی، انسداد دہشت گردی اور خطے کی ترقی پذیر صورتحال سمیت مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر