پاکستان نے کامیابی سے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، محمد اورنگزیب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض توسیع پروگرام پر بات چیت کا پلان ہے ، پاکستان نے کامیابی سے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، آئی ایم ایف حکام سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہیں۔
واشنگٹن میں اپنے پہلے اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جیسے اداروں سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو سنبھالنے اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے میں پاکستان جیسے ممالک کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل پروگرام کی تلاش میں ہے کیونکہ ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز کیلئے دو سے تین سال درکار ہیں۔

پاکستان کواس وقت بہت سی نئی پالیسیوں کی ضرورت نہیں ہے اسے صرف ان پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک نیا توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پیکج جتنا جلد ہم کر سکتے ہیں، حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن یہ صرف ابتدائی بات چیت ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے ایک نیا پروگرام چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ بات چیت میں انہیں معلوم ہوا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی صلاحیت کو تسلیم کیا لیکن وعدہ کردہ اصلاحات پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کے علاوہ امریکی نائب وزیرڈیوڈ لو اور ڈپٹی سیکریٹری خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس17 اپریل سے 19 اپریل کے دوران شیڈول ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے مشن بھیجنے کی بھی درخواست کرے گا۔



  تازہ ترین   
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر