پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی کال دیدی

لاہور(نیشنل ٹائمز) برائلرگوشت کی سپلائی کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا،برائلر گوشت کی مہنگی سپلائی کے باعث پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی کال دیدی، آج شام 5 بجے سے مکمل شٹرڈاوٴن کااعلان کر دیا۔صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرزایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا ہے کہ جن دکانداروں نے سپلائی لے لی ہے وہ آج شام 5 بجے کے بعد سے بالکل سپلائی نہ اٹھائیں۔
ہم نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔ حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔سرکاری ریٹ لسٹ میں اضافے کے باوجود زندہ برائلر کی سپلائی مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ ہونے پر دکانداروں نے سپلائی نہ لی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے برائلرکی قیمت کومستردکرتے ہوئے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دانستہ طورپرمارکیٹ ریٹ سے100روپے کم پرمرغی فروخت کرارہی ہے،رمضان میں 25روپے کم پرمرغی بیچی،اب 100 روپے کم پرنہیں بیچ سکتے۔

اس حوالے سے دکانداروں کا موقف ہے کہ سپلائی ریٹس سرکاری نرخ ناموں کے مطابق ہونگے تو سپلائی لیں گے، مہنگی سپلائی اٹھا کر سستا گوشت فروخت نہیں کر سکتے۔نرخوں کے تنازع کے باعث لاہور شہر کے بیشتر علاقوں میں برائلر شاپس بند ہیں۔آج بھی ایک بار پھر برائلر دکانداروں کی جانب سے سپلائی نہیں لی گئی۔واضح رہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کی سپلائی 463 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں زندہ برائلر 32 روپے اضافے کیساتھ 495 روپے کلو میں سپلائی کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز بھی سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت کم مقرر کئے جانے پربیشتر دکانداروں نے سپلائی نہیں لی تھی جس سے شہر کی بیشتر برائلر دکانیں بند رہیں۔نرخوں کے تنازع کے باعث شہر کے متعدد علاقوں جن میں گڑھی شاہو، داروغہ والا، سلامت پورہ، کیریج شاپس مغلپورہ، شالیمار باغ، شادباغ اور اسلام پورہ سمیت شہر کے متعدد علاقوں کی برائلر شاپس بند رہیں تھیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر