جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور ( نیشنل ٹائمز) عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی جہاں عدالت میں پیش ہونے کے باعث خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ ہوئے، اس موقع پر خدیجہ شاہ نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی، جس پر عدالت نے 29 اپریل کو دوبارہ خدیجہ شاہ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
بتایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے، جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے، جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت 266 ملزمان نامزد ہیں۔

بتاتے چلیں کہ 9 مئی کے واقعات کے الزام کے بعد کئی ماہ گرفتار رہنے کے بعد معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، خدیجہ شاہ پر9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام ہے اور وہ پولیس ریمانڈ پر تھیں، خدیجہ شاہ کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں 6 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر انہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا تھا لیکن انہیں عدالت میں پیش کرنے کی بجائے پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

بعد ازاں معروف ڈیزئنر خدیجہ شاہ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں طلبی کے نوٹسز جاری کیے، اس حوالے سے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی ، جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو پیش کیا گیا ، عدالت کو بتایا کہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ گلبرگ پولیس نے درج کررکھا ہے، جس پر عدالت نے شریک ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے تھے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر