9 مئی واقعات کیسز، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات متعلق کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ اور ضمانتیں منظور کرلیں،علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔دوران سماعت عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج راجا فیصل رشید کی عدالت میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی استقبال کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مجموعی طور پر سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

عدالت نے شخصی ضمانت پر ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے تھے۔ وارنٹ گرفتاری راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جاری کئے تھے۔عدالت نے مراد سعید، شیریں مزاری، شہباز گل اور شبلی فراز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔عدالت نے ملزمان کو 2 اپریل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ملزموں کو صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا، ملزموں کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں جاری ہوئے تھے ان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر