وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللّٰہ کی سربراہی میں سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔وفد میں سعودی وزیر زراعت انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفادلی اور سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل اور نائب وزیر سرمایہ کاری بھی وفد میں شامل ہیں۔

سعودی وفد میں سربراہ سعودی خصوصی کمیٹی محمد مازید التویجری اور وزارت توانائی و سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری کے حکام بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم شہباز کے دورہ سعودی عرب کے ایک ہفتے بعد سعودی عرب کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان آیا ہے، سعودی وفد خارجہ، صنعت و تجارت، زراعت اور معدنیات کے وزراء سے ملاقاتیں کرے گا۔

سعودی وفد کی توانائی، موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے وزرا سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وفد سرمایہ کاری کے اگلے مراحل اور عملدرآمد کے امور پر مشاورت کرے گا۔سعودی عرب نے زراعت، تجارت، توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔سعودی وفد کےدورے میں ریکوڈک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری کے امور زیرغور آئیں گے اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور نئے امکانات کی راہیں ہموار ہوں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر