ایران اسرائیل کی جنگ پھیلی تو پاکستان پر بھی اثرات ہونگے، ملیحہ لودھی کی رائے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ پھیلی تو پاکستان سمیت خطے پر بھی عدم استحکام کے اثرات ہوں گے، پاکستان سمیت مسلم ممالک کا متفقہ جواب آنا چاہیے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی، ایران پر اندرون اور بیرون ملک سے بہت دباؤ تھا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ بڑھنا اسرائیل کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں۔ سعودی عرب یا کوئی اور ملک جنگ میں اضافہ نہیں چاہے گا، سفارتی سطح پر کچھ کوششیں ہو رہی ہیں کہ اسرائیل کو مزید ایکشن سے روکا جائے۔سابق مندوب نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کی کوشش ہے کہ کسی طرح امریکا کو اس جنگ میں ملوث کیا جائے، امریکا اور ایران نہیں چاہتے کہ وہ جنگ میں ملوث ہوں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایسا ایکشن نہ لے جس سے جنگ پھیلے، اسرائیل پر بین الاقوامی برادری کا دباؤ ہے کہ ایسا اقدام نہ لے جس سے کشیدگی ہو۔سابق مندوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اس کا جواب شدید ہوگا، ایرانی حملے کا مقصد اسرائیل کو پیغام بھیجنا تھا جو مؤثر طور پر بھیج دیا گیا، ایران کا مقصد اسرائیل کو پیغام بھیجنا تھا جنگ کو پھیلانا نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر