پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت کم کر کے 16روپے مقرر کر دی

لاہور ( نیشنل ٹائمز) پنجاب میں روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں روٹی کی قیمتیں میں کمی کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت کم کرکے 16روپے مقرر کردی ہے، اس حوالے سے پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہیں، اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 500 روپے کی کمی کے بعد 2800 روپے سے کم ہو کر2300 روپے کا ہوچکا ہے، اس حوالے سے چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا کہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں کمی آئی ہے جب کہ منڈیوں میں پنجاب کی نئی گندم بھی آنا شروع ہو چکی ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے میں تقریباً 300 روپے مزید کمی متوقع ہے۔

دوسری طرف پنجاب میں گندم خریداری مہم 2024/25ء کا آغاز ہو گیا، پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کے علاوہ ڈلیوری چارجز ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ترجمان محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ ہر کاشتکار کو 30 روپے فی 100 کلوگرام ڈلیوری چارجز ادا کیے جائیں گے، گندم 3900 روپے فی 40 کلو مقررہ قیمت پر خریدی جائے گی جب کہ کاشتکار باردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کی درخواستیں بھی دے سکتے ہیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی باردانہ ایپ پر 13 سے 17 اپریل تک باردانہ کی درخواستیں موصول کی جائیں گی، پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کاشتکاروں کو تصدیقی میسج کیا جائے گا، کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء اور گندم وصولی کی تاریخ کا میسج بزریعہ باردانہ ایپ کیا جائے گا، ایپ پر موصول درخواستوں کے مطابق باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024 سے ہوگا جبکہ باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر