پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کی شروعات ہوگی، پی ٹی آئی کا اعلان

لاہور ( نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں جلسوں کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے کمیٹی بنادی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے قائم مقام صدر اور سیکریٹری جنرل حماد اظہر نے کہا ہے کہ پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کی شروعات ہو گی، اس حوالے سے صوبے کی قیادت پر مشمل ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو جلسوں کے حوالے سے تمام حکمت عملی کی ترتیب دے گی، کمیٹی میں ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر، کنول شوذب، حافظ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مونس الہیٰ، میجر طاہر صادق، ملک عامر ڈوگر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، ذلفی بخاری، زین قریشی، احمد چھٹہ، معین قریشی، ملک احمد خان بچھڑ، میاں اسلم اقبال، مہر عبدالستار، شوکت بسرا، شبیر قریشی، عون عباس بپی ، رائے حسن نواز، اعجاز منہاس، شاداب جعفری اور زبیر نیازی بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر