محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) آج پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کے امکانات ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش ہوگی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارش کی وجہ سے ڈی جی خان اور کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں سیلابی کیفیت کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، ساتھ ہی بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد پردیسیوں کی واپسی کا سفر موسمی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہو سکتا ہے جس کیلئے لیاقت پور، بہاولپور سے لاہور آنے والے مسافر خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے عوام کو ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر