ایئرپورٹ پر بچی کے بال پکڑ کر دھکا دینے والا افسر نوکری سے برطرف

کراچی (نیشنل ٹائمز) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر والد کو دیکھ کر بے ساختہ بھاگنے والی بچی کے بال پکڑ کر دھکا دینے والے افسر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ایس ایف سب انسپکٹر کے خلاف محکمے کے قوانین کے تحت سخت ترین کارروائی کی جا رہی ہے، سب انسپکٹر کا نام شعبان بتایا گیا ہے جو صوبہ پنجاب کے علاقے کمالیہ سے تعلق رکھتا ہے، جس کو اے ایس ایف میں ملازمت کرتے ہوئے 35 سال ہوچکے ہیں۔
اے ایس ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ شعبان واقعے کے وقت کراچی ایئر پورٹ پر بین الاقوامی آمد کے خارجی گیٹ کا انچارج تھا، کہ اس دوران 10 مارچ کو دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر بچی کو بالوں سے پکڑ کر دھکا دینے کا واقعہ پیش آیا، اس سلسلے میں کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو زیر گردش ہونے کے بعد شعبان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔

علاوہ ازیں کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی کے ساتھ کئے گئے ناروا سلوک کے واقعے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے، واقعے کے بعد اے ایس ایف افسر اور 2 اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی گئیں، ناروا سلوک کرنے والے افسر کا کورٹ مارشل کئے جانے کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔
ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ بطور ادارہ بچی کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور دل آزاری پر معذرت کرتے ہیں، ساتھ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایسا کوئی اورواقعہ کبھی رونما نہ ہو، اس عمل کے مرتکب اہلکار کو قانون کے مطابق کڑی سزا دی جا چکی ہے، اے ایس ایف پاکستان آرمی ایکٹ کے تابع ایک منظم فورس ہے جس کے اہلکاراپنے فرائض منصبی ثابت قدمی اورخوش خلقی سے انجام دیتے ہیں جہاں بھی کوئی کوتاہی سامنے آتی ہے اسی وقت اس کا تدارک کیا جاتا ہے، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس میں افواج پاکستان کی طرز پر احتساب کا بلا تخصیص کڑا نِظام رائج ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر