ایران کا اسرائیل پر حملہ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

نیویارک(نیشنل ٹائمز)ایران کے اسرائیل پرحملےکے بعداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔اسرائیل کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کےمطابق رات 1 بجےہوگا۔

اسرائیل نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھےگئے خط میں کہا کہ ایران کاحملہ عالمی امن،سکیورٹی کیلئے بڑاخطرہ ہے،ایران نے جوابی خط میں کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے ایرانی حملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی درخواست کی تھی۔

اسرائیل نے ایرانی حملے پر سخت جوابی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نےجنگی کابینہ کو ایرانی حملے پر ردعمل دینے کا اختیار دے دیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، اسرائیل ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا آج ایران اور اس کی پراکسیز نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل پر داغےگئے تقریباً تمام ایرانی ڈرون اور میزائل امریکی مدد سے مار گرائے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران حملوں سے متعلق قومی سلامتی ٹیم سے تازہ صورتحال معلوم کی ہے، ایران اوراس کے آلہ کاروں کے خطرات کے خلاف اسرائیل کے ساتھ ہیں، اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہمارا عزم آہنی ہے۔ایران اسرائیل کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار یعنی آج شام 4 بجے ہونے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر