غزہ پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 52 فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران بمباری سے مزید 52 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے نصیرات کیمپ پر رات گئے حملے کیے، شہید ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں ہر طرف تباہی اور گند ہے،کوئی عمارت اورسڑک نہیں بچی ہے، اسرائیلی بمباری سے اسپتال اور اسکول بھی تباہ ہوگئے ہیں۔العمل، الخیر اور النصیر اسپتال مکمل غیر فعال ہوچکے ہیں، النصیر اسپتال کا ویئر ہاوس بھی حملے میں تباہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی عہدیدار کے مطابق ایران اسرائیل میں فوجی اہداف کونشانہ بنا سکتا ہے، ممکنہ ایرانی حملے میں 100سے زیادہ ڈرون استعمال ہوسکتے ہیں، جبکہ ایران درجنوں کروز میزائل یاشاید بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر