عمر ایوب پہلے فاطمہ جناح کا مینڈیٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگیں، چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا ردعمل

لاہور(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمر ایوب پہلے فاطمہ جناح کا مینڈیٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگیں، پہلے2018میں مینڈیٹ چوری کا حساب دیا جائے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ایوب خان کا پوتا عمر ایوب پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، بانی پی ٹی آئی اور عمر ایوب تحریک چلانے سے پہلے2018میں مینڈیٹ چوری کا حساب دیں، 2018میں مینڈیٹ چوری کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور عمر ایوب کو تحفظ آئین یاد نہیں آیا، عمر ایوب کے داد اایوب خان نے ملک میں مینڈیٹ چوری کرنے کا بیج بویا تھا۔
عمر ایوب تحریک چلانے سے پہلے فاطمہ جناح کا مینڈیٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے پشین میں اپوزیشن اتحاد ’تحریک تحفظ آئین‘ کے زیر اہتمام پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی ہے لیکن حکومت بلوچستان نے پشین کے راستے میں جگہ جگہ ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں سے کارکنوں اور پارٹی کے جھنڈوں کو نہیں چھوڑا جارہا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے سب عیاں ہو جائے گا، ملک کے عوام ہمیشہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے پیش پیش رہے، اپوزیشن اتحاد پورے ملک میں جلسے کرے گا، ہر طبقے کے پاس جائیں گے، آئین کی پاسداری ہوئی تو عمران خان اور دیگر قائدین جیلوں سے باہر آسکیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ پشین میں جلسے کے پیش نظر انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے، پشین میں انتظامیہ کی جانب سے شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جلسہ گاہ کے اندراور باہر سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات ہے، ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ اگر فارم 45 کی حکومت بنتی تو مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنتی، یہ لوگ فارم 47 کی بیساکھیوں پر کھڑے ہیں، عوام کا سمندرآپ کو بہا کر لے جائے گا،آپ عوام کے سامنے نہیں کھڑے ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے تحفظ کے لئے نکلے ہیں، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر