غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملےجاری ہیں
۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 33 ہزار 482 ہوگئی ہے۔ شہداء میں 14 ہزار 500 بچے اور 9 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 49 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 8 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔



