حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا ،17ہلاکتیں

کراچی (نیشنل ٹائمز)حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹھٹہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کےقریب کھائی میں گرا۔ ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ زائرین کا تعلق ٹھٹہ سے ہے اور ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔ واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔ دیگر زخمی حب کے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اس سے قبل پولیس کا کہنا تھاکہ ایمبولینسیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئیں ہیں اور زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر