پیپلز پارٹی نے کامران ٹیسوری کو ناکام ترین گورنر قرار دے دیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ناکام ترین گورنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تقسیم کی سیاست میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کامران ٹیسوری سندھ کے ناکام ترین گورنر ثابت ہوئے ہیں، اتفاق رائے پیدا کرنے کیلیے گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، مگر افسوس ہے کہ کامران ٹیسوری اپنا کردار ادا نہ کرسکے۔
وقار مہدی نے مزید کہا کہ گورنر سندھ تقسیم کی سیاست ختم کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافے کا سبب بنے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ( ن ) سے سندھ میں اپنے گورنر کا جلد انتخاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلم لیگ ن سندھ میں اپنے گورنر کا انتخاب نہیں کرتی اس وقت تک کامران ٹیسوری کو چھٹیوں پر چلے جانا چاہیے۔وقار مہدی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سندھ میں گورنر کے انتخاب تک اور کامران ٹیسوری کی عدم موجودگی میں اسپیکرسندھ اسمبلی آئینی طور پر گورنر کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر