بیجنگ نے واشنگٹن کی جانب سے چینی کمپنیوں کو دی گئی وارننگ مسترد کر دی

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) بیجنگ نے واشنگٹن کی جانب سے چینی کمپنیوں کو دی گئی وارننگ مسترد کر دی ہے جو مبینہ طور پر یوکرین کے ساتھ اس کے تنازعے کے دوران روسی فوج کی حمایت کرتی ہیں وزارت خارجہ نے جواب میں کہا ہے کہ چین اپنے مفادات کو غیر ملکی مداخلت سے محفوظ رکھے گا.

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے چینی فرموں کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں مادی مدد فراہم کریں توا ن کے منفی نتائج ہونگے ییلن کی وارننگ اس وقت سامنے آئی جب گمنام امریکی حکام نے بلومبرگ کو بتایا کہ چینی کمپنیاں روس کو ٹینک بنانے کے لیے مائیکرو الیکٹرانکس اور مشینوں کے پرزہ جات فراہم کر رہی ہیں اس کے علاوہ میزائلوں میں استعمال کے لیے آپٹکس اور پروپیلنٹ بھی فراہم کر رہی ہیں.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پریس کانفرنس کے دوران ییلن کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا تھاماؤ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات پر مداخلت نہیں کی جانی چاہیے اور نہ ہی چین اور چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا جانا چاہیے چین ہمارے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم اقدامات کرے گا یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دو روزہ دورے پر پیر کو بیجنگ پہنچے ہیں.
ترجمان نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان معمول کے تعاون کو غیر ملکی مداخلت یا پابندی کے تابع نہیں ہونا چاہئے 2022 میں جب سے ماسکو نے یوکرین میں اپنا آپریشن شروع کیا امریکی حکام نے بارہا چینی کمپنیوں کو روسی فوج کے ساتھ کاروبار کرنے سے خبردار کیا ہے ماسکو اور بیجنگ نے بارہا امریکی دعووں کی تردید کی ہے کہ روسی فوج نے گولہ بارود اور ‘دوہری استعمال’ ٹیکنالوجی خریدی ہے ترجمان کے مطابق بیجنگ ماسکو اور کیف کے درمیان جنگ بندی اور بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے.
روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ دو سالوں میں اپنے فوجی اور سفارتی تعاون کو مزید گہرا کیا ہے، دونوں راہنماؤں نے فروری 2022 میں وسیع تر شراکت داری کا اعلان کیا تھا روسی خلائی ایجنسی Roscosmos نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ 2035 تک چاند پر خودکار ایٹمی ری ایکٹر بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر