خیبرپختونخواہ اسمبلی حلف معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو نوٹس جاری کر دئیے

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف نہ لینے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14روز میں جواب طلب کرلیا،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فضل سبحان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے سے متعلق ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اراکین اسمبلی کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزارنے کہاکہ درخواست گزارہ مخصوص نشست پر ممبر منتخب ہوئی ہے، الیکشن کمیشن نے درخواست گزارہ کو نوٹیفائیڈ بھی کیا ہے، عدالت نے سپیکر کو حکم دیا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل ممبران سے حلف لیا جائے، عدالتی احکامات کے بعد بھی تاحال ممبران اسمبلی سے حلف نہیں لیا گیا اب عدالت فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہیں، جب جواب آجائے تو پھر اس کیس کو سنیں گے۔وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ درخواست کرتے ہیں یہ کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ اس نوعیت کے اور بھی بہت کیسز ہیں، عید کے بعد سب کو بھی سنیں گے۔ یاد رہے کہ 27 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے کیس میں اپوزیشن ممبران کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم دے دیا تھا۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہاتھا کہ سپیکر ممبران کو رول آف ممبرز پر دستخط کی اجازت دیں۔ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اورجے یو آئی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر