ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس ضمن میں 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور عید کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا جائیگا۔

ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عید الفطر کے بعد نان فائلرز اور انڈر فائلرز کے موبائل فونز کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سمیں رواں ماہ بلاک کر دی جائیں گی۔

ایف بی آر عید الفطر کے بعد انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی جی ٹی او) جاری کرے گا جیساکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی مشاورت سے 4 لاکھ انڈر فائلرز کی شناخت کی تیاریاں کرلی گئی ہیں جنہوں نے قابل ٹیکس آمدنی ہونے کے باوجود اپنے ریٹرن فائل کرنے کی زحمت نہیں کی۔ایف بی آر کے پاس ان کے لین دین کے بارے میں معلومات ہیں اور انہیں نوٹس بھیجے گئے تھے لیکن انہوں نے اپنے ریٹرن جمع نہیں کروائے، ایک لاکھ نان فائلرز ہوں گے جن کی شناخت ایف بی آر کے براڈننگ ٹو ٹیکس بیس (بی ٹی بی) کے ذریعے کی گئی ہے اور ان کی سمز کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ہم نے مبینہ ٹیکس چوروں کے خلاف اس سخت کارروائی کی تفصیلات کو حتمی شکل دے دی ہے اور اپریل 2024 تک ان کے موبائل فون کی سمز بلاک کردی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے 20 لاکھ ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی ہے لیکن موبائل کمپنیوں کی جانب سے فریاد کی گئی ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد کی سمز بلاک کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر