وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان پر معاشی پابندیاں لگنے کا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر تجارت جام کمال کا کہناہے کہ ایران پر یورپ اورعالمی پابندیاں ہیں۔ان پابندیوں کے باوجودپاکستان تجارتی تعلقات رکھتاہےتواس کی قدغن پاکستان پرلگ سکتی ہے۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےجام کمال کا کہناتھاکہ بھارت کےساتھ ایشوزہیں ان کااثردیگرسیکٹرپربھی پڑتاہے،افغانستان کےساتھ تعلقات میں کچھ خرابی پیداہوئی ہے،بھارت کےساتھ کشمیرسمیت کچھ ایشوزپرتعلقات خراب ہوئے،پاکستان میں کچھ واقعات ایسے رونماۂوئےجس کےتانہ بانےدیگرممالک سےملتے ہیں ، سمگلنگ پرقابوپایاہے،آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات سےفارن ریزروبہترہوئے ہیں،ایف ڈی آئی کوپاکستان میں لاناہےاس حوالےسے کچھ ممالک کےساتھ ایم اویوسائن کیئے ہیں،ملک میں سرمایہ کارلانےکیلئے حکومت کچھ منصوبوں پرسنجیدگی سےغورکررہی ہے۔جام کمال کاکہنا تھا کہ پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی صرف رمضان کے مہینے کے لیے لگائی گئی تھی ،پاکستان سے تو چاول بھی ایکسپورٹ ہورہا ہے اس کی قیمتوں پر تو شور نہیں مچایا جاتا ،چینی اور دیگر کے ریٹ بڑھ جائیں تو اس پر شور مچتا ہے ،پیاز کی ایکسپورٹ کی اجازت کا مطلب یہ نہیں کہ ملک سے پورا پیاز ایکسپورٹ ہوجاے گا ،پیاز کی ایکسپورٹ رمضان سے پہلے جس پوزیشن پر تھی وہیں آجاے گی ،کسی بھی چیز کی ایکسپورٹ پر ایک دم پابندی لگانے سے اس سیکٹر کو نقصان پہنچتا ہے ،مستقبل میں کسی چیز پر پابندی لگانے پر فیصلے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر