اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر،سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے شکایت دائر کی ہے۔درخواست میں وقاص ملک ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریاست مخالف ایجنڈا اپنایا، ساتھی ججوں کو بھی ساتھ ملایا، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو فوری طور پر بطور جج کام سے روکا جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف اس سے پہلے بھی گزشتہ سال ایک ریفرنس دائر کیاگیا تھا جس میںان پرمس کنڈکٹ کاالزام عائد کیا گیاتھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی کیخلاف گزشتہ سال سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکی گئی تھی۔

ایڈوکیٹ راجہ مقصود حسین نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرائی تھی۔شکایت کنندہ نے سپریم جوڈیشل کونسل میں استدعا کی تھی کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو مس کنڈکٹ پر عہدے سے ہٹایا جائے،شکایت پر فیصلہ ہونے تک جسٹس محسن اختر کیانی سے عدالتی اختیارات واپس لئے جائیں۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا تھاکہ جسٹس محسن اختر کیانی بطور انتظامی جج اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں،بطور انتظامی جج محسن اختر کیانی رشتہ داروں اور دوستوں کے من پسند مقدمات مقرر کرتے ہیں،راول ڈیم میں جسٹس محسن اختر کیانی کے عزیز غیر قانونی کشتی رانی کرا رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کے رشتہ داروں کیخلاف کوئی بھی ادارہ کاروائی سے گریزاں ہے،اے کیو ایسوسی ایٹس کا حصہ رہنے والے جج محسن اختر کیانی اپنے ایسوسی ایٹ وکلا کو نواز نے کا الزام عائد کیا تھا۔شکایت میں مزید کہا گیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی جن وکلا کو نواز رہے ہیں انکے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر