ریاض ( نیشنل ٹائمز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10 اپریل کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کر دیا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ سے قبل ہی عرب میڈیا نے سعودی عرب میں ماہرین فلکیات نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا، اس ضمن میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، اس لیے مملکت میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10 اپریل کو ہو گی



