پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی، 69 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی،پہلی مرتبہ بلند ترین سطح کا نیار یکارڈ بن گیا،100انڈیکس تاریخ 69ہزار کی سطح عبور کرگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میںپہلے کاروباری روز کے آغاز میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔کراچی سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 586 پوائنٹس کے اضافے سے 69003 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
پیر کو دوران ٹریدنگ 100انڈیکس میں 614 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس پہلی بار 69 ہزار کی حدعبور کرگیا۔اضافے کے بعد 100 انڈیکس 69 ہزار57 پر پہنچ گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 842 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔معیشت کی شرح نمو بڑھنے اور ترقی کے آثار نظر آنے سے متعلق عالمی بینک اور بلوم برگ کی رپورٹ، آئندہ مالی سال میں شرح نمو میں دوگنا اضافے کے ساتھ بتدریج بڑھوتری کی پیشگوئی اور مہنگائی کی شرح میں 11فیصد کی کمی کے امکانات جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں مقامی و غیر ملکیوں کی پراعتماد اندز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جو کیپیٹل مارکیٹ میں نت نئے ریکارڈز بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کاروبار میں مارکیٹ مثبت زون میں ہے۔ نجکاری پلان، آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات پر انویسٹرز پراعتماد ہیں۔دریں اثناءکاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے کا تھا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر