عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔
ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان 29 روزے ہوں گے اور عید سعودی عرب کے ساتھ ہو گی، ماہر فلکیات جاوید اقبال کے مطابق عید 10 اپریل بدھ کیروز ہوگی، عید کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو ہوگی، چاند رات 11 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوگا اور 8 تاریخ کو سعودی عرب میں 29 واں روزہ ہو گا، پاکستان میں بھی نیا چاند پیدا ہوتے ہی نظر آجائے گا جب کہ 9 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی کل عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی، اس سال پاکستان میں 29 جب کہ سعودی عرب میں پورے 30 روزے ہوں گے، پاکستان اور میڈل ایسٹ میں عید الفطر ایک ہی دن ہو گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، عیدالفطر کے موقع پر ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل بدھ سے لے کر 12 اپریل جمعہ تک عام تعطیلات ہوں گی، ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر