چیف جسٹس کی مدت میں توسیع کی بات افواسازی سے پھیلائی جارہی ہے، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت میں توسیع کی بات افواسازی سے پھیلائی جارہی ہے، قاضی فائز عیسیٰ آزاد جج ہیں کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے، افواہ پھیلا کر چیف جسٹس پاکستان کی شخصیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ہمارے ساتھ یہ بندوبست نہ ہوا ہوتا تو فتنہ قصہ پارینہ بنا ہوا ہوتا، 2018ء کے بندوبست کا بھی ہمیں ہی نقصان پہنچا، اس بار بھی اگر نارمل حالات میں الیکشن ہوتے تو پی ٹی آئی کو یہ میڈیٹ نہیں ملتا، جو بندوبست کیا گیا اس کے ردعمل میں ہی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا، ایسے بندوبست کا ہمیشہ سیاسی طور پر ردعمل آتا ہے، آخری ہفتے میں عمران خان کو جو سزائیں ہوئیں اس کا ردعمل آیا، وکٹم کارڈ چارج ہونے سے پی ٹی آئی کو 10 سے 15 فیصد فائدہ ہوا، میرا نہیں خیال کہ عمران خان کے جیل سے باہر ہونے سے ہمیں زیادہ نقصان ہوتا، الیکشن ایسے ماحول میں ہوتا جس میں سب کو موقع ملتا تو ن لیگ کی کارکردگی بہتر ہوتی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے سینئر ترین سیاستدان ہیں انہوں نے کہا تھا بحران سے نکالنے کیلیے سادہ اکثریت والی حکومت ضروری ہے، ن لیگ نے عوام سے سادہ اکثریت مانگی تھی لیکن الیکشن میں ایسا نہیں ہو سکا الیکشن میں عوام نے منقسم مینڈیٹ دیا اور عوام کا فیصلہ تسلیم کیا جانا چاہیئے لیکن اتحادی حکومت کو ہر معاملے میں اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا پڑتا ہے، چھوٹے سے چھوٹا فیصلہ کرنے کیلئے بھی سیکڑوں پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، اتحادی حکومت کے اختیارات ایسے ہی ہوتے ہیں 16 ماہ کی حکومت میں دیکھ چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر