ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(نیشنل ٹائمز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 8دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میںشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد وںکوہلاک کر دیاگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد وں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہاہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں مصطفیٰ، قسمت اللہ اور اسلام الدین شامل تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایاتھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوئے تھے۔ جبکہ مرنے والے ملک دشمن دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی سے تمام8دہشت گرد ہلاک کردئیے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاتھاکہ سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بنایاتھااور بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشت گرد مارے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر