زرعی ترقی ،صنعت و پیداوار میں اضافہ اولین ترجیح: رانا تنویر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں ایران کے سفیر کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر سے اہم ملاقات۔ فوڈ سیکیورٹی ملاقات دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ جبکہ ایران کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا گیا۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اور پڑوسی ملک ہیں۔اس موقع پر ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہاکہ ایران کی اعلی قیادت پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں قریبی تعاون بڑھانے کی حامی ہے۔ سفیر نے مزیز کہا پاکستان سے گوشت چاول زرعی پیداوار بالخصوص ام کنو مزیز امپورٹ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایرانی عوام پاکستان کے کنو کو بہت پسند کرتی ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان کا باسمتی چاول دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی صدر کا متوقع آئندہ دور پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان لائیو سٹاک کورنٹاین اور پلانٹ پروٹیکشن پر ایم۔او یو پر دستخط متوقع ہیں ۔رانا تنویر نے کہا ایران اور پاکستان ایک مضبوط رشتے سے جڑے ہوے ہیں ۔دونوں ممالک صنعتی تعاون پر کام کر سکتے ہیں ۔ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک فرٹیلزر انڈسٹری میں تعاون کر سکتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے شنگهائی تعاون تنظیم SCO کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی وزیر صنعت کی جانب سے وفاقی وزیر کو دورہ تہران کی دعوت دی ہے ۔رانا تنویر نے دعوت نامہ کا خیر مقدم کیا اوروزیر اعظم کی ہدایت پر صنعت اور زرعی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ زراعت اور صنعت کی ترقی سے معیشیت میں مزیز بہتری آئے گی معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر