غزہ میں اسرائیلی فورسز نے 3 ریسکیو اہلکاروں سمیت 9 شہری شہید کردیئے

غزہ:(نیشنل ٹائمز )غزہ میں اسرائیلی فورسز کی سفاکیت جاری ،امدادی کارکنوں کو بھی نہ بخشا ، ریسکیو ٹیم کے مزید 3اہلکاروں سمیت9شہری شہید کر دیئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس اور رفاہ سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملہ میں 3افراد شہید ہوگئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے صیہونی ٹینکوں کی بیت لاہیا اور جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ پر گولہ باری سے متعدد شہادتوں کا خدشہ ہے، حالیہ اسرائیلی فورسز کے حملوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید ،درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر امارات نے اسرائیل کیساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کر دیے ہیں، امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔دوسری جانب اماراتی سفیر محمد الخواجہ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثنا امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں معصوم شہریوں اور امدادی کارکنوں کو تحفظ نہ دیا تو امداد روک دی جائے گی۔واضح رہے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33ہزار91 فلسطینی شہید اور 75ہزار750 زخمی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر