انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے شکر گزار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے شکر گزار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل میں منتخب نمائندوں کا اہم کردار ہے۔ منتخب نمائندے عوامی ضرورتوں کے مطابق مشاورت سے منصوبے ترتیب دیں۔ انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے شکر گزار ہیں۔ تمام اداروں کو آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، پارلیمان میں سیاست دانوں کے رویئے پر افسوس ہوتا ہے۔ اپوزیشن کے ساتھی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے۔ سیاسی مفاہمت کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے، امید ہے منتخب نمائندے مثبت کردار ادا کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی انا، تقسیم اور منافرت کی سیاست مسائل کا حل نہیں۔ عوام نے ووٹ کے ذریعے پیغام دیا کہ تمام جماعتیں مل کر کام کریں۔ عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے۔ پیپلز پارٹی عوام کے سیاسی ، معاشی اور آئینی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر