فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور کئی ہفتوں سے اڈیالہ جیل میں قید فواد چوہدری کو بالآخر رہائی مل گئی۔ فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کر کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں جمعہ کی شب کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد فواد چوہدری اپنی اہلیہ کے ساتھ رواںہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 22 مقدمات میں تین ہفتوں کی حفاظتی راہداری ضمانت منظور کی گئی، اس حوالے سے عدالت نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور فواد چوہدری کو تین ہفتوں میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حفاظتی ضمانت منظور کی جہاں فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں فواد چوہدری کے خلاف جہلم پنڈ دادن خان پراجیکٹ میں زمین کی خرد برد کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت ان کے وکیل قیصر امام نے بتایا کہ ’18 دسمبر 2023 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، فواد چوہدری پر پانچ الزامات لگائے گئے ہیں، الزام ہے کہ فواد چوہدری نے سیاسی اثر رسوخ کو پراجیکٹ میں استعمال کیا ہے‘۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر