اسلام آباد ہائیکورٹ کا بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نےتحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر بابر اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدرہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت پیش ہوئے ۔عدالت میں وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاجائے۔عدالت نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔ یاد رہے کہ 28 مارچ کو وفاقی کابینہ نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرتے ہوئے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اجازت بھی دے دی تھی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر