اسلام آباد ہائیکوٹ کی زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکوٹ نے زین قریشی کو بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی پاسپورٹ جاری اور نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟ جس پر سید علی بخاری نے بتایا مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے یہ اپیل بھی کی کہ زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔وکیل علی بخاری نے دوران سماعت استدعا کی کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہو گا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی تھی۔پی ٹی آئی رہنماءشیریں مزاری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں تھیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر